منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیاہے ۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزہ کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں اور سرکاری حج کوٹے کو نظرانداز کرتے ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا۔ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو پاکستان میں اعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔سعودی حکومت حج کوٹے کے مثر انتظام کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ہر ملک کے لیے مختص حج کوٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہش مندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…