اسلام آباد(آن لائن)بھارتی میڈیااوچھی حرکتوں پراترآیا،پاکستانی رہنماوں کے بیانات کوتوڑ مروڑ کر اور کاٹ پیٹ کراپنے مطلب کارنگ دینے لگا۔سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہاہے بھارتی میڈیا نے اسامہ بن لادن سے متعلق ان کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا، جو بے ہودہ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔اوچھی حرکتوں نے بھارتی میڈیاکوناقابل اعتباربنادیا۔ چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیاپر جو بیان ان سے منسوب کیا گیاوہ بطور پاکستانی اور سابق وزیر دفاع اس کی تردید کرتے ہیں۔پاکستان سے دشمنی میں بھارتی میڈیانے سچائی ہی مسخ کرنا شروع کردی ہے۔پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات کوکاٹ پیٹ کر ایسے چلایاجارہاہے جس سے پا کستان کے امیج کودنیا بھرمیں متاثرکیاجاسکے، سابق وزیردفاع چوہدری احمد مختار کا انٹرویو کیا اوراس کے مختلف حصے کاٹ کراپنی مرضی کامطلب نکال کرچلادیا۔سابق وزیردفاع نے واضح کیاہے کہ اگراسامہ کی موجودگی کاپتہ ہوتاتوپاکستان خودپہلے ہی کارروائی لے لیتا۔دہشتگردی سے بدترین متاثرملک کےسابق وزیردفاع کابیان توڑمروڑکرپیش کرنے سے خودبھارتی میڈیانے عالمی سطح پراپنی حیثیت ختم کرکے رکھ لی ہے۔