جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

امریکا یو این انسانی حقوق کونسل سے باہر، انروا کی فنڈنگ بند کردی

datetime 5  فروری‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے، ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنے کی دستاویز پر بھی دستخط کردئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ مصر اور اردن فلسطینیوں کو قبول کریں، فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ غزہ میں اسرائیلیوں کی آباد کاری کی حمایت کروں۔امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر بھی دستخط کردیے اور کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے، ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتے ہیں، اگر ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو ایران کو مکمل تباہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر سے مناسب وقت پر بات کریں گے اور اس کے لیے کوئی جلدی نہیں، چین اگر جوابی طور پر ٹیرف عائد کرتا ہے تو بھی ٹھیک ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ میں بہت فراڈ ہورہا ہے، اسے بند کردیں گے، چاہتا ہوں کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کردوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا اگر امریکی مجرموں کو کسی دوسرے ملک کی جیلوں میں قید کیا جائے، دیگر ممالک کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکا کے مجرموں کو اپنے ہاں قید میں رکھنے پر تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…