لاہور(نیوز ڈیسک) ایدھی رضاکار اور دو نومولود بچوں کو جہاز سے ا±تار دیا گیا . ذرائع کے مطابق ایدھی رضا کار کے پاس اپنی اور بچوں کی ٹکٹ بھی موجود تھی لیکن اس کے باوجود پائلٹ نے بورڈنگ ہونے کی بھی پرواہ نہ کی اور رضا کار کو بچوں سمیت جہاز سے ا±تار دیا. ایدھی رضا کار بچوں کو کراچی ایدھی سینٹر منتقل کرنے والا تھا. تاہم اس حوالے سے پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک مسافر ایک وقت میں صرف ایک نومولود کے ساتھ سفر کر سکتا ہے ، ایسی صورتحال میں تو بورڈنگ پاس ہی جاری نہیں کیا جانا چاہئیے تھا . تاہم معلوم ہونے پر ایدھی رضا کار کو قوانین کی خلاف ورزی پر جہاز سے ا±تارنا پڑا۔