اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دلہن کے گنجے سر نے شادی کی تقریب میں سب کو حیران کر دیاشادی کے موقع پر دلہن کی تصویر ذہن میں آتے ہی خوبصورت لباس، نفیس میک اپ اور سجی سنوری شخصیت کا تصور ابھرتا ہے، لیکن ایک شادی میں جب مہمانوں نے گنجی دلہن کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بے حد خوشگوار اور پُراعتماد دلہن کو شادی کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے سر پر بال نہیں ہیں۔
اس منفرد اور ہمت سے بھرپور دلہن کی شناخت بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا کے طور پر ہوئی ہے، جو بچپن میں ایک بیماری کا شکار ہو گئی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے بال نہیں اگ سکے۔عموماً ایسی خواتین جو بالوں کے جھڑنے کے مسئلے کا سامنا کرتی ہیں، وگ کے ذریعے اسے چھپانے کی کوشش کرتی ہیں۔ تاہم، نیہر سچدیوا نے روایتی تصورات کو توڑتے ہوئے اپنی شادی کے دن بغیر وگ کے نظر آنے کا فیصلہ کیا اور اپنی حقیقت کو فخریہ طور پر قبول کیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیہر سچدیوا سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اسٹیج پر دلہا کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
جیسے ہی وہ اپنا دوپٹہ ہٹاتی ہیں، حاضرین کو ان کا گنجا سر نظر آتا ہے۔ مہمان پہلے تو حیران ہو گئے، لیکن جب انہیں اصل حقیقت معلوم ہوئی تو سب نے ان کی بہادری کو خوب سراہا اور ان کے اس عمل کو جرات مندانہ قرار دیا۔