پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

این اے 122، ضمنی اور عام انتخابات میں ن لیگ کی فتح کا مارجن کم ترین رہا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور کے اضلاع میں قومی اسمبلی کی13نشستوں میں سے حلقہ این اے 122مخالف امیدواروں کے خلاف بھاری سبقت لے جانے کے حوالے سے ن لیگ کیلئے کمزور ترین حلقہ ہے، کیونکہ 2013کے عام انتخابات میں اس نشست پر ن لیگ کو دیگر 12حلقوں کے مقابلے میں کم سبقت حاصل ہوئی تھی۔جنگ رپورٹر طارق بٹ کے مطابق تاہم این اے 126پر ن لیگ کے امیدوار خواجہ احمد حسن کو تحریک انصاف کے شفقت محمود نے5453ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ن لیگ نے دیگر 12نشستوں پر بھاری سبقت سے کامیابی حاصل کی او ر لاہور پر اپنی گرفت ثابت کی۔ الیکشن کمیشن کےریکارڈ کے مطابق ایاز صادق کو گزشتہ عام انتخابات میں این اے 122کی نشست پر 8862ووٹ کے مارجن سے فتح حاصل ہوئی ، جوکہ دیگر حلقوں میں ن لیگ کے امیدواروں کی جانب سے مخالفین کو ہرانے کا سب سے کم مارجن ہے۔قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر نے اتوار کے روز 2443ووٹوں کے مارجن سے تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست دی۔ این اے 118میں ن لیگ کے ریاض ملک نے تحریک انصاف کے حامد زمان کو 59730ووٹوں کے مارجن سے شکست دی تھی۔ این اے 119 میں ن لیگ کے حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے محمد مدنی کو 66914ووٹوں کے مارجن سے شکست دی تھی۔ این اے 120 میں ن لیگ کے صدر نواز شریف نے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین رشد کو 39329ووٹو ں کے فر ق سے شکست دی۔ این اے 121میں ن لیگ کے مہر اشتیاق نے تحریک انصاف کے حماد اظفر کو 46167ووٹوں سے شکست دی



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…