اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف امریکی دورے سے وطن واپسی کے بعد 26 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس باہمی مشاورت سے قومی اسمبلی کی اسپیکر کی خالی نشست کے لئے اپنا مشترکہ امیدوار اتفاق رائے سے نامزد کرے گی۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق پی پی پی کے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹری محمد ریاض خان نے جنگ کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق صدر ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کریں گے جو تین ہفتے جاری رہے گا۔