کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے خاص طورپر 8،9،10محرم کو شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے 26542پ ولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا کرینگے، 1661پولیس ٹکٹ ٹائپ ہوں گے 5724اہلکار گشت پر مامور ہونگے جبکہ 18557اہلکارمختلف علاقوں میں تعینات کئے جائنگے جنگ رپورٹر خورشید عباسی کے مطابق اس طرح حیدر آباد میں 6294سکھر میں 9488لاڑکانہ میں 10791میر پورخاص میں 2276 شہید بے نظیر ا?باد میں 7623پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گےمجموعی طورپر صوبے بھر میں 5482پولیس ٹکٹ ٹائپ ہوں گے۔واضع رہےکہ کراچی میں 992مجالس کو انتہائی حساس اور 2150مجالس کو حساس قرار دیاگیا ہے۔