فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں قتل کے 5مجرموں کو جیلوں میں تختہ دار پرلٹکادیاگیا جبکہ 2 کی پھانسی روک دی گئی ہے۔سنیٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم غلام مصطفیٰ نے2001میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیاتھا جبکہ مجرم عمران شبیر کی پھانسی صلح نامہ کے بعد روک دی گئی۔ مجرم نے2000ء4 میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیاتھا۔اْدھر ڈیرہ غازی خان سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پرلٹکادیاگیا۔ مجرم محمد اسلم نے1996ء4 میں گھریلو تنازعہ پر بیوی کو قتل کیاتھا۔دوسری جانب گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم سلیمان اور شفیق نے ناصر محمود کو اغوا کے بعد 1998 ء4 میں جبکہ مجرم یونس نیریاض کو دشمنی پر 2002ء4 میں قتل کیاتھا،مجرم سجاداحمد کی پھانسی راضی نامہ کیبعد موٓخر کردی گئی۔مجرم نے2001ء4 میں نواز کومعمولی تنازعے پر قتل کیاتھا۔