منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کا سستا ترین آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایپل جلد ہی اپنا سب سے کم قیمت آئی فون اس سال متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔نجی ٹی کے مطابق، آئی فون ایس ای 4 (یا کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔حالیہ لیکس کے ذریعے اس فون کا پہلا واضح ڈیزائن منظر عام پر آیا ہے۔

ایک ایکس پلیٹ فارم کے صارف نے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس نئے آئی فون کا ڈیزائن پرانے آئی فون ایس ای ماڈلز سے مشابہ ہے۔فون کے بیک سائیڈ پر ایک کیمرا اوپری بائیں کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ ڈیزائن کو دیکھیں تو یہ آئی فون 14 سے مشابہ ہے، لیکن اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کے بجائے فرنٹ کیمرہ نوچ ڈیزائن میں موجود ہے۔

تاہم، آئی فون 14 کے مقابلے میں اس نئے ماڈل میں دو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس کے سائیڈ پر ایک ایکشن بٹن شامل کیا گیا ہے اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ دی گئی ہے۔مزید برآں، فون میں فزیکل سم سلاٹ بھی دائیں جانب نظر آتی ہے۔اس میں اے 18 چپ اور 8 جی بی ریم ہونے کا امکان ہے، جبکہ بیک کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔اس فون کی قیمت 500 ڈالرز سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…