پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد،بلدیاتی انتخابات،ن لیگ میں اختلافات بڑھ گئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد،بلدیاتی انتخابات،ن لیگ میں اختلافات بڑھ گئے . بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران جھگڑے ایک ہفتے سے جاری ہیں اور لیگی کارکنان کئی مقامات پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کو بھی عام بات سمجھ رہے ہیں۔ غلام محمد آباد میں ایک واقعہ کا مقدمہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے خود جا کر لیگی ایم پی اے ملک نواز کے بھائیوں کے خلاف درج کرایا۔ عابد شیر علی نے مقدمہ درج کروانے کا جواز ن لیگ کے ایم پی اے ملک نواز کی جانب سے کی جانے والی اس پریس کانفرنس کو قرار دیا جس میں ملک نواز نے کچھ اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کے ساتھ مل کر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عابد شیر علی تحریک انصاف کیساتھ مل گیا ہے اور صرف اپنے بھائی کو میئر بنوانے کے لئے دوبارہ بندے مروانے جیسی سازش تیار کی گئی ہے۔ لیگی ایم این اے میاں عبد المنان بھی پیچھے نہ رہے اور دعویٰ کیا کہ عابد شیر علی کا خاندان مسلم لیگ نواز کو یا تو چھوڑ رہا ہے یا انہیں پارٹی سے نکالا جا رہا ہے اور وہ کسی صورت کرپٹ افراد کو میئر بننے نہیں دیں گے شہر کی بلدیاتی سیاست کے دنوں میں دو گروپوں میں لڑائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتی دکھائی دے رہی ہے اور سٹی تنظیم نے دو دن بعد اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنے کی کال دیدی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…