لاہور(نیوزڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں مضبوط رابطے رکھنے کےلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں،نئے فیصلوں کے تحت انہیں حلقے کی عوام اور اپنے کارکنوں کے مسائل حل کرنے کا پابند بنایا جائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بطور سیاسی جماعت ضمنی انتخاب کے نتائج کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کے لئے حلقوں بارے نئی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انہیں پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے انتخاب کے حلقوں میں عوام اور کارکنوں سے مضبوط رابطے رکھیں اور ان کے مسائل کو بھی حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے ۔ دوسری طرف وزراءکو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ان ہدایات کے بعد اراکین اسمبلی اور وزراءکی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض حلقوں کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ میاں محسن لطیف کی شکست کا سبب ان کا اپنے حلقے کو نظر انداز کرنا ہے جسکی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی ملی