پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

2018ءکے عام انتخابات ،نئے فیصلے کا اعلان کردیاگیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات نادرا کی بجائے الیکشن کمیشن کی طرف سے مرتب کی جانے والی کمپیوٹر ائزڈ ووٹرز لسٹوں کے مطابق ہوں گے ۔صوبائی الیکشن کمشنر کی ترجمان نے ”این این آئی “کو بتایا کہ حلقہ این اے 122اور پی پی 147 کے ووٹ انتظامی بنیادوں پر ہر گز دوسرے علاقوں میں منتقل نہیں کیے گئے اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت تھی کیونکہ یہ بلدیاتی نہیں صرف ایک قومی اور ایک صوبائی حلقہ کے انتخابات تھے ، بلدیاتی کیلئے ہمیں وارڈز کی تقسیم کے تحت نئی فہرستیں بنانا پڑتیں البتہ نادرا کی جانب سے کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کچھ لوگوں کے ووٹ ان کی مستقل رہائش گاہوں پرمنتقل ضرور ہوئے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کی ترجمان نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں 2012ءکی ووٹر فہرستیں اس لیے استعمال کی گئیں کیونکہ ان کو سال 2013ءکے عام انتخابات کیلئے حتمی طورپر مرتب کیا گیا تھالیکن ان فہرستوں میں نئے ووٹرز کا اندراج شامل تھا۔ تاہم 2018ءکے عام انتخابات کی کمپوٹر ائزڈ ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن مرتب کرے گا اس حوالے سے نادرا کے ساتھ پیشرفت جا ری ہے ۔ فہرستوں کو شفا ف اور نقائص سے مبرا بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…