اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کی کرپشن،اہم ترین پیش رفت

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ڈینٹل کونسل نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تمام فائلوں تک وفاقی محتسب ادارے (نیب) کو رسائی دے دی . تحقیقاتی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اور نیب کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کے لئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی جہاں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹرعاصم کی فائلوں تک رسائی دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنے میڈیکل کالجز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے حوالے سے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی نیب نے چھان بین شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نیب ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹرندیم اکبرکے ریکارڈ کی پہلے ہی چھان بین کرچکی ہے ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…