پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا اور سکارٹ لینڈ کی مشترکہ روایات کو فروغ دینے اور وفاق پاکستان اور برطانیہ کی اکائیوں کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور ثقافتی تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے خیبرپختونخوا اور سکارٹ لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا یہ پیشکش برٹش کونسل کی سوسائٹی برائے ساوتھ ایشیاءکی ریجنل ڈائریکٹر شازیہ خاور نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران کی رکن صوبائی اسمبلی انیسہ زیب طاہر خیلی بھی اس موقع پر موجود تھیںجنہوں نے وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا اور سکارٹ لینڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور خصوصاً توانائی ، ہائیر ایجوکیشن، صحت اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات سے آگاہ کیا انہوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں خطوں کی بعض روایات اور اقدار میں مماثلت کی بنیاد پر خیبرپختونخوا اسمبلی اور سکارٹ لینڈ کے قانون سازادارے کو جڑواں پارلیمنٹ قرار دیا جا سکتا ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا اور سکارٹ لینڈ کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تعاون سے دونوں حکومتوں کومختلف ترقیاتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گاانہوں نے دونوں قانون ساز اداروں کے اراکین پر مشتمل وفود کے تبادلوں کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے امکانات اور مواقع تلاش کرنے کے اقدامات کریں