جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بیرونی ادائیگیوں کے دبا کے باعث جمعے کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بیرونی ادائیگیوں کے دبا سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 27کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، افراط زر کی شرح میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے جنوری میں غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 3کروڑ 85لاکھ ڈالر کے سرمائے کے انخلا جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی دیکھی گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس سپلائی بہتر ہونے سے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے پیش قدمی شروع کی۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 12پیسے کے اضافے سے 278 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں اس کی ڈیمانڈ گھٹنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کے محدود اضافے سے 278روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کے اضافے سے 281روپے21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے عالمی بینک کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کے تحت 10سال میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، حکومت کی جانب سے مختلف بینکوں سے کمرشل لونز حاصل کرکے فنانشل گیپ کو پورا کرنے اور معیشت میں اصلاحات کا عمل جاری رہنے جیسے مثبت عوامل کو نظرانداز رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…