کوئٹہ (نیوزڈیسک)پاک روس تعلقات نئی منزلوں پر۔۔! اعلیٰ قیادت کے بعد اب صوبائی سطح پر بھی پاک روس اعلیٰ سطح پر رابطے شروع ہوگئے ہیں۔گورنر بلوچستا ن محمد خان اچکزئی 20اکتو برہ کو ایک ہفتے کے دورے پر روس جا رہے ہیں انکی عدم موجود گی میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو قائمقام گورنر کے عہدے کا حلف لینگے ذرائع کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 4نومبر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے جو دو ہفتے سے زیادہ جاری رہے گا۔ گورنر بلوچستان کے روس کے دورے کو پاک افغان بارڈر اور خصوصاً طالبان کے حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ گورنر بلوچستان اپنے دورہ روس کے دوران بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے بارے میں بھی روس کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کریںگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں