اسلام آباد(نیوزڈیسک) این اے 122سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردارایازصادق 27اکتوبرکوقومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی کاحلف اٹھائیں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سردارایازصادق کوحلف اٹھانے کے بعد ہی حکومت نے دوبارہ سپیکرقومی اسمبلی بنانے کافیصلہ کیاہے لیکن اسی روزان کے سپیکرمنتخب ہونے کےامکانات کم ہیں اس لئے حکمران جماعت 28اکتوبرکوسردارایازصادق دوبارہ سپیکرقومی اسمبلی منتخب کرے گی ۔