اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکہ سے فنڈنگ، تحریک انصاف کواپنے رہنما ہی لے ڈوبے،بڑا اعلان،عمران خان پریشان-پاکستان تحریک انصا ف کے کچھ ممبران نے فیصلہ کیاہے کہ وہ پارٹی کوامریکہ سے مبینہ فنڈنگ کے معاملے عدالت میں لے جانے کافیصلہ کیاہے ۔ان رہنماﺅں نے پہلے ہی اس کیس کوالیکشن کمیشن میں فائل کررکھاہے ۔ایک انگریزی اخبارکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماءاکبرایس بابرنے پارٹی پرالزام لگایاکہ پی ٹی آئی نے چندے کی شکل میں غیرملکیوں جن میں امریکی شہری بیری سی چینپس اوربھارتی نژاد امریکی انڈردوسانج سے رقوم حاصل کی جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی پی ٹی آئی کی اس درخواست کومستردکرچکاہے کہ اس کوپارٹیوں کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال اختیارنہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات بابرایس اکبرنے کہاہے کہ میں نے چوہدری سرورکے چیلنج کوقبول کرتے ہوئے اس معاملے کے بارے میں امریکہ کے کردارکوعدالت میں لے جانے کافیصلہ کیاہے ۔عمران خان کی طرف سے پارٹی کے باغی ارکان کوجاری کردہ نوٹس کے بارے میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شوکازنوٹس جاری کئے ہیں لیکن ابھی جواب نہیں دیاگیاہے ۔