کراچی (این این آئی)اداکار عمران اشرف نے خود کو ان کی حقیقی بہن قرار دینے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کے بیان کی تردید کر دی ۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک ویڈیو میں شازیہ اشرف اعوان نامی ایک خاتون خود کو پاکستان کے معروف فلم و ٹی وی کے اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن قرار دے رہی ہیں جس پر عمران اشرف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو میری حقیقی بہن قرار دینے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کے بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
وائرل ویڈیو میں خاتون نے کہہ رہی ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہے، بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے، تاہم اداکار نے اب ان دعوں کی تردید کر دی ہے۔