تہران(این این آئی)ایران کے مرکز تہران میں سپریم کورٹ کے ججوں پرفائرنگ کے واقعہ میں دو جج جاں بحق اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ایرانی خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق حملے میں جسٹس محمد مغیث اور جسٹس علی رازنی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حملے میں ایک جج سمیت محافظین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق جسٹس محمد مغیث ان ججوں میں شامل تھے جنہوںنے حکومت کے مخالفین کے خلاف پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں ۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کش کرلی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج اوران کے محافظین بھی زخمی ہوئے ۔