جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

‘ ‘شادی کی سالگرہ مبارک اور میری بہترین دوست میں آپ سے محبت کرتا ہوں”

datetime 17  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے دوسری شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ ثنا جاوید کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی تصاویر کا دلکش کولاج شیئر کیا اور ان کے لیے محبت بھرے خیالات کا اظہار کیا، فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شعیب نے لکھا کہ ہم نے بہت سارے خوبصورت دن اور یادگار لمحات ساتھ گزارے۔

اداکارہ اور اہلیہ ثنا جاوید کے لیے ان کے شوہر شعیب ملک نے مزید لکھا کہ ‘شادی کی سالگرہ مبارک اور میری بہترین دوست میں آپ سے محبت کرتا ہوں’۔شعیب ملک نے انسٹاگرام پر کچھ دیر قبل ہی اپنی اور ثنا کی یادگار تصاویر کی یہ پوسٹ شیئر کی ہے جس پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں کئی صارفین نے ان کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیا۔اداکارہ ثنا جاوید اپنی اور شوہر شعیب ملک تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بناتی ہیں، کچھ عرصے قبل ثنا نے متحدہ عرب امارات سے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں جوڑا کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہا تھا۔

ثنا جاوید نے شعیب ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، ساتھ ہی انھوں نے ایموجیز کا بھی استعمال کیا تھا۔واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔شعیب اور ثنا کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…