لاہور(این این آئی)فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی محبت کی زندگی سے متعلق احوال سنا دیا۔حال ہی میں کرکٹر حسن علی نے ایک مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے ناظرین اور شو کے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔حسن علی نے شو کے آغاز میں بتایا کہ میرا ٹیلنٹ سب سے پہلے میرے بڑے بھائی نے پہچانا تھا، میرے بڑے بھائی بھی پروفیشنل کرکٹر ہیں، انہوں نے مجھ میں ٹیلنٹ دیکھ کر آگے پروموٹ کیا تھا۔
حسن علی نے شو کے دوران پی ایس ایل کے دوران شرارتی پرینک سے متعلق بات کرتے ہوئے دلچسپ قصہ بھی سنایا۔کرکٹر نے لڑکیوں کی خوبصورتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کی لڑکیاں زیادہ پیاری ہیں یا ہندوستان کی، مجھے جو پیاری لگی میں نے اسی سے شادی کرلی۔حسن علی نے اہلیہ سے پہلی ملاقات سے متعلق بھی بات کی۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری اور سامعہ کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی، ہمیں ایک دوست نے ملوایا تھا، بعد ازاں پہلی بار ملنے کے بعد ہم بار بار ملتے رہے اور نوبت شادی تک پہنچ گئی۔کرکٹر نے بتایا کہ دو مختلف ممالک کے افراد کا شادی کرنا مشکل ہے، ہم دبئی میں دو سے ڈھائی سال رہے، میرے لیے اس دوران ایک سے دوسرے ملک جانا بہت مشکل ہو گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ میں اور میری اہلیہ پھر پاکستان میں شفٹ ہو گئے۔حسن علی نے کہا کہ پاکستان میں شفٹ میں ہونے کے لیے میری اہلیہ کو اپنی اپنی نوکری چھوڑنا پڑی، اب وہ پاکستان میں میرے ساتھ رہتی ہیں اور میں صرف ایک بار بھارت اپنے سسرال گیا ہوں۔