جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

گوگل 12 ڈالر میں خریدنے والے کو انعام

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن سرچ کمپنی گوگل نے ایک شخص کو گوگل ڈاٹ کام کو تھوڑی دیر کے لیے خرید لینے پر نقد رقم انعام دیا ہے۔29 ستمبر کو کمپنی کی انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے ایک امریکی طالب علم سینمے ویڈ نے کمپنی کی ڈومین کو کنٹرول کرنے کا حق خرید لیا۔گوگل کا نیا لوگو متعارف کروا دیا گیااس غلطی سے وہ ایک منٹ کے لیے گوگل ڈاٹ کام کے مالک بن گئے جس کے بعد گوگل نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے اس سودے کو منسوخ کر دیا۔ویڈ کو گوگل کی غلطی ڈھونڈنے پر نقد رقم انعام میں دی گئی ہے جسے انھوں نے خیرات میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ویڈ نے اپنے تجربے کی تفصیل ویب سائٹ ’لنکڈ ان‘ پر یہ کہتے ہوئے لکھی کہ وہ گوگل سے منسلک ویب ڈومینز پر نظر رکھتے تھے کیونکہ وہ پہلے گوگل میں ملازمت کرتے تھے۔ویڈ اس وقت ایک امریکی کالج میں ایم بی اے کے طالب علم ہیں۔آن لائن سرچ کمپنی گوگل نے ایک شخص کو گوگل ڈاٹ کام کو تھوڑی دیر کے لیے خرید لینے پر نقد رقم انعام دیا ہے۔
29 ستمبر کو کمپنی کی انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے ایک امریکی طالب علم سینمے ویڈ نے کمپنی کی ڈومین کو کنٹرول کرنے کا حق خرید لیا۔گوگل کا نیا لوگو متعارف کروا دیا گیااس غلطی سے وہ ایک منٹ کے لیے گوگل ڈاٹ کام کے مالک بن گئے جس کے بعد گوگل نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے اس سودے کو منسوخ کر دیا۔ویڈ کو گوگل کی غلطی ڈھونڈنے پر نقد رقم انعام میں دی گئی ہے جسے انھوں نے خیرات میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے گوگل نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ویڈ نے اپنے تجربے کی تفصیل ویب سائٹ ’لنکڈ ان‘ پر یہ کہتے ہوئے لکھی کہ وہ گوگل سے منسلک ویب ڈومینز پر نظر رکھتے تھے کیونکہ وہ پہلے گوگل میں ملازمت کرتے تھے۔ویڈ اس وقت ایک امریکی کالج میں ایم بی اے کے طالب علم ہیں۔29ستمبر کی صبح ویڈ نے گوگل کی ویب سائٹس خریدنے والی سروس پر گوگل ڈاٹ کام کے نام کے ساتھ ’برائے فروخت‘ لکھا ہوا دیکھا۔انھوں نے اپنے کریڈٹ کارڈ سے 12 ڈالر میں ویب سائٹ خرید لی اور اس کے فوراً بعد انھیں گوگل کی ویب انتظامیہ ٹیم کی طرف سے ای میلز ملنا شروع ہو گئیں۔اس کے بعد انھیں گوگل سے منسوخی کا پیغام ملا کہ وہ گوگل ڈاٹ کام نہیں خرید سکتے کیونکہ یہ تو پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہے۔ ان کی 12 ڈالر کی رقم بھی انھیں واپس مل گئی۔اب یہ پتہ چلا ہے کہ ویڈ کو ڈومین خریدنے کے نظام میں خامی ڈھونڈنے پر گوگل کی سکیورٹی ٹیم کی طرف سے ایک ’بڑا انعام‘ دیا گیا ہے تاہم ویڈ نے یہ انعامی رقم ایک بھارتی تعلیمی فاو¿نڈیشن کو خیرات میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بارے سن کر گوگل نے اپنا انعام دگنا کر دیا۔29 ستمبر کی صبح ویڈ نے گوگل کی ویب سائٹس خریدنے والی سروس پر گوگل ڈاٹ کام کے نام کے ساتھ ’برائے فروخت‘ لکھا ہوا دیکھا۔انھوں نے اپنے کریڈٹ کارڈ سے 12 ڈالر میں ویب سائٹ خرید لی اور اس کے فوراً بعد انھیں گوگل کی ویب انتظامیہ ٹیم کی طرف سے ای میلز ملنا شروع ہو گئیں۔اس کے بعد انھیں گوگل سے منسوخی کا پیغام ملا کہ وہ گوگل ڈاٹ کام نہیں خرید سکتے کیونکہ یہ تو پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہے۔ ان کی 12 ڈالر کی رقم بھی انھیں واپس مل گئی۔اب یہ پتہ چلا ہے کہ ویڈ کو ڈومین خریدنے کے نظام میں خامی ڈھونڈنے پر گوگل کی سکیورٹی ٹیم کی طرف سے ایک ’بڑا انعام‘ دیا گیا ہے۔
تاہم ویڈ نے یہ انعامی رقم ایک بھارتی تعلیمی فاو¿نڈیشن کو خیرات میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بارے سن کر گوگل نے اپنا انعام دگنا کر دیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…