جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

لاس اینجلس میں لگی آگ کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آ گئیں

datetime 10  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ کی سیٹلائیٹ تصویر سامنے آ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تصویر سے آگ کی ہولناکی اور اس سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے۔منگل سے لگی آگ بجھانے کے لیے پانی اور اہلکار کم پڑ گئے ہیں اور آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں 95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہیں۔آگ سے متاثرہ علاقے سے 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ املاک راکھ کا ڈھیر بن گئیں، مشہور ہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہو گئے۔نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 50 ارب ڈالرز سے زائد ہو گیا ہے، خشک اور تیز ہواں سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اس آتش زدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…