مکہ (نیوز ڈیسک) وزیرحج ڈاکٹر بندر بن محمد بن حمزہ حجار نے بتایا کہ آئندہ ہجری سال کے دوران ہر ماہ قریبا ساڑھے بارہ لاکھ زائرین عمرہ کی سعودی عرب آمد متوقع ہے جبکہ اس وقت قریبا چار لاکھ مسلمان دوسرے ممالک سے عمرے کے لیے سعودی عرب آرہے ہیں۔ نئے نظام کو متعارف کرانے کا مقصد زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے مسجد الحرام اور مکہ کی تعمیر وتوسیع کے جن بڑے منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچایا ہے،ان سے استفادہ کیا جاسکے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد عمرہ کمپنیوں کے مالکان سے ملاقات کریں گے اور ان سے نئے ہجری سال 1437ھ کے عمرہ سیزن کے حوالے سے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزارت حج اپنے ای پورٹل کو استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی جس کے تحت ویزے کے اجراءکے لیے چند منٹ درکار ہوں گے، آئندہ پانچ سال کے دوران عازمین عمرہ کی تعداد کو بڑھا کر د گنا کرنے کے لیے آن لائن منصوبے کو بہتر بنانے پر کام کریں گے۔توقع ہے کہ 2016ئ کے دوران عمرے کے ایک کروڑ ویزے جاری کیے جائیں گے اور 2018ء تک یہ تعداد بڑھ کر چھے کروڑ ہوجائے گی