جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ کا انڈیا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مائیکروسافٹ نے انڈیا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے انڈین نژاد سی ای او ستیا نادیلا نے منگل کو کہا کہ کمپنی اگلے دو برس میں انڈیا میں یہ سرمایہ کاری کرے گی۔حالیہ چند برسوں میں دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل ملک انڈیا مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے حوالے کافی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس ملک میں نئے صارفین تک پہنچنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے اے آئی کے چیف سائنٹسٹ یان لیکون کے علاوہ کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی نویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے بھی انڈیا کا دورہ کیا ہے۔انڈیا میں سرمایہ کاری کے اعلان سے ایک ہفتہ قبل ہی مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ سمتھ نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی نئے مالی سال میں اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔بریڈ سمتھ نے کہا تھا کہ رواں برس کے دوران مائیکروسافٹ اے آئی ڈیٹا سینٹرز، اے آئی ماڈلز کی تربیت، دنیا بھر میں کلاونڈ بیسڈ اپیلیکیشنز بنانے پر کام کرے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…