کراچی(این این آئی) سعودی عرب سمیت7ممالک سے 51پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا ہے، بے دخل پاکستانیوں کو مختلف پروازوں کے زریعے کراچی پہنچادیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل 2 شہری اصلی پاسپورٹ، 49 ایمرجنسی پیپرز پر وطن واپس پہنچے ہیں۔
امیگریشن ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب سے بے دخل 33 پاکستانیوں کو کراچی بھیجا گیا، ایمرجنسی پاسپورٹ پر 14پاکستانی عراق سے کراچی پہنچے۔ذرائع کے مطابق دبئی، عمان، زمبیا، قطر اور برطانیہ سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔