فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں تین سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بھائیوں میں بلال ، عثمان اور ناصر شامل ہیں، حملہ آور تھانے کے عقب سے سیڑھی لگا کرعمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیاجس کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق کہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔