اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ میلان کونکرسی (9 ایم 135 )گائیڈڈ میزائل فائل کردیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس، وارشپس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو چلانے کے لیے 13 افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے، وزارت قومی دفاع کے جنر اسٹاف میں آرٹیلری ڈائیریکٹوریٹ کے تحت میلان کونکرسی گائیڈڈ میزائل کے لیے 13 نوجوانوں نے ایک ماہ میں پروفیشنل اور عملی تربیت کا کورس مکمل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گائیڈڈ میزائل ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فعال کردیے گئے ہیں، جو آرمرڈ ٹینکس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس سے قبل وزارت خارجہ کے نائب وزیر سیاسی امور نے کابل میں ایک پروگرام کے دوران امارت اسلامی کی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔وزارت دفاع نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اور وزارت داخلہ کے تعاون سے اگلے سال کے لیے سیکیورٹی پلان اور ملک بھر میں عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دے دی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…