منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نیلم منیر کے شوہر کون اور کس پیشے سے وابستہ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سے ہر طرف ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور مداحوں میں ان کے دلہا سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔تاہم اب ان کے شوہر سے متعلق تمام معلومات بھی سامنے آگئی ہیں ۔ معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنی ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ان کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔

یہ شادی پسند کی ہے یوٹیوبر کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔ یوٹیوبر کے مطابق دبئی پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں تجربے کے لحاظ سے 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم تک ہوتی ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے بنتی ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی عام طور پر غیر ملکی دلہنوں کو شہریت نہیں دیتا، لیکن انہیں گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے، جو مستقبل میں شہریت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

اگر ان کے بچے ہوں، تو انہیں دبئی کی شہریت ملے گی۔ دوسری جانب اگر بات کی جائے انکے برائیڈل ڈریس کی تو نیلم منیر نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔انہوں نے اپنے نکاح میں سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ،جس میں وہ کسی پرستان کی پری لگ رہی تھیں۔ ایسے وقت میں جب تمام مشہور شخصیات اپنی شادیوں پر15-60 لاکھ کے لباس پہنتی ہیں، نیلم نے ایک ایسا لباس منتخب کیا جو ہر ایک کی رینج میں آسکتا ہے۔نیلم منیرکا نکاح کا جوڑا Baroque کا شاہکار ہے جس کی قیمت پاکستانی صرف29,900 ہے۔نیلم منیر یقینا نسبتا سستے لباس میں بھی ہیرے کی طرح چمک رہی تھیں۔واضح رہے کہ نیلم منیر پاکستان کی ایک خوبرواور باصلاحیت اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا اوراب وہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اسٹار بن چکی ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…