اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این اے 122ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ووٹوں کی شرح عام انتخابات جتنی رہی جس نے عمران خان کے دھاندلی کے الزام کو کمزور کیا ہے۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات این اے 122میں ووٹ حاصل کرنے کی شرح 2013کے عام انتخابات سے ملتی جلتی رہی۔جنگ رپورٹر حذیفہ رحمان کے مطابق ماضی سے ملتے جلتے رزلٹ نے تحریک انصاف کے دھاندلی کے الزام کو مسترد کیا ہے۔2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ڈالے گئے ووٹوں کا 51.6فیصد حاصل کیا تھا،جبکہ ضمنی انتخابات2015میں یہی شرح 50.6فیصد رہی تھی۔یعنی کہ اس میں صرف ایک فیصد کا فرق آیا ہے۔اسی طرح تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کل ڈالے گئے ووٹوں کا 46.8فیصد جبکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں 48.7فیصد حاصل کیا۔یعنی اس میں تقریبا 2فیصد کا فرق سامنے آیا ہے۔تحریک انصاف کی حالیہ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح عام انتخابات سے کچھ بہتررہی۔لیکن مجموعی طور پر دونوں جماعتوں کی حالیہ انتخاب میں ووٹ حاصل کرنے کی شرح وہی رہی جو کہ ماضی کے عام انتخابات میں تھی۔اس سے تحریک انصاف کے اس الزام کی نفی ہوئی ہے جو وہ گزشتہ ڈھائی سال سے لگا رہی ہے کہ سابق چیف جسٹس،آراوز، 35پنکجرز اور نادرا حکام کی ملی بھگت سے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا۔2013کے مقابلے میں تمام ریاستی اداروں بشمول فوج کی نگرانی میں کرائے گئے حالیہ ضمنی انتخاب نے عام انتخاب کی ساکھ پراٹھنے والے تمام سوالات کو ختم کردیا ہے۔ پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں دلچسپ صورتحال رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کو انتہائی کم مارجن سے فتح نصیب ہوئی ہے مگر اس کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبائی حکومت کے امیدواروں کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
این اے122،ماضی سے ملتے جلتے نتیجے نے دھاندلی کے الزام کو مسترد کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































