ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یو اے ای میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے پی سی بی کو بڑی آمدنی ہوگی، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنا ہے، اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہو گا، دورئہ پاکستان سے انکار کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز دبئی میں ہونا ہیں، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو 5 ،سیمی فائنل تک محدود رہنے پر 4 جبکہ صرف پہلے رائونڈ سے باہر ہونے پر 3 میچز یو اے ای میں ہوں گے۔

ان میں 23 فروری کو پاک بھارت بلاک بسٹر میچ بھی شامل ہے، پی سی بی نے ابتدائی شیڈول میں اس مقابلے کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کو سونپی تھی۔حکام کو وینیو کے تماشائیوں سے مکمل بھرے رہنے کی امید تھی، البتہ بھارتی بورڈ نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز دے کر سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا، مگر یو اے ای میں بھی میچز سے پاکستان کو بھاری آمدنی ہوگی۔پی سی بی کے ایک اعلیٰ آفیشل نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنا ہے۔اس حوالے سے معاملات پر اتفاق ہو چکا جلد امارات کرکٹ بورڈ سے تحریری معاہدہ بھی کر لیا جائے گا، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش ہے، ماضی میں بھی پاک بھارت میچز کے دوران تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔

اب بھی یہی امکان ہے، یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے ساتھ دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین دبئی آئیں گے، بھارتی ٹیم کے دیگر میچز میں بھی مداحوں کی بڑی تعداد پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ اور فروخت کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹیم اگر ناک آئوٹ میچز میں پہنچی تو پاکستان کی آمدنی پر فرق پڑے گا، خاص طور پر فائنل کا لاہور میں انعقاد نہ ہونا شائقین کیلیے بھی مایوس کن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…