اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

امریکا میں ایک گھر سے ڈیڑھ سو بم برآمد

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف آئی اے نے ورجینیا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے دیسی ساختہ بموں کا ذخیرہ برآمد کرلیا جبکہ گھر سے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وفاقی پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر میں نارفولک کے شمال مغرب میں بریڈ اسپافورڈ نامی ایک شخص کے گھر کی تلاشی کے دوران 150 سے زائد پائپ بم اور دیگر دھماکا خیز آلات برآمد کیے گئے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ تعداد ایف بی آئی کی تاریخ میں کسی بھی ضبط شدہ دھماکا خیز مواد کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

زیادہ تر دھماکا خیز مواد گھر کے ساتھ موجود گیراج میں پایا گیا، جہاں بم بنانے کے اوزار اور دیگر سامان بھی موجود تھا جن میں فیوز اور پلاسٹک کے پائپ شامل تھے۔مزید یہ کہ کچھ پائپ بم گھر کی بیڈ روم میں ایک بیگ میں ملے جو کہ بالکل غیر محفوظ تھے۔ اس گھر میں اسپافورڈ اپنی اہلیہ اور دو چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔36 سالہ اسپافورڈ پر نیشنل فائر آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ شارٹ بیرل رائفل رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ پراسیکیوٹرز نے اشارہ دیا کہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق مزید کئی الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔اسپافورڈ کے وکلا نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ وہ کسی قسم کے تشدد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دھماکا خیز آلات کو قابل استعمال سمجھنا ممکن نہیں کیونکہ پیشہ ورانہ ماہرین کو ان آلات کو دھماکے سے اڑانے کیلیے خاص انتظام کرنا پڑا۔تحقیقات کا آغاز 2023 میں ایک مخبر کی اطلاع پر ہوا، جس نے بتایا کہ اسپافورڈ ہتھیاروں اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہا ہے۔ 17 دسمبر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسپافورڈ کے گھر کی تلاشی لی جہاں غیر رجسٹرڈ رائفل اور دھماکا خیز مواد پایا گیا۔ کچھ دھماکا خیز آلات پر مہلک کا لیبل لگا ہوا تھا اور کچھ کو ایک واسکٹ میں رکھا گیا تھا۔تکنیکی ماہرین نے زیادہ تر دھماکا خیز آلات کو موقع پر ہی تباہ کر دیا کیونکہ وہ محفوظ طور پر منتقل کرنے کے قابل نہیں تھے جبکہ کچھ آلات کو تجزیے کیلیے محفوظ کر لیا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…