لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی رویے کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کی مسلسل منسوخی سے کئی پاکستانی بھارت نہ جا سکے تو کئی بھارت میں پھنس کر رہ گئے۔ بھارتی ویزے ختم ہونے سے واپسی کے منتظرکئی پاکستانی شدید پریشانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہو گئے۔ حکومت پاکستان سے فوری واپسی کیلیے انتظامات کا مطالبہ کر دیا۔چار روز قبل پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ پربھارتی گیٹ بند ہونے سے واپس لوٹنا پڑا ،اس ٹرین پر سوار دو سو سے زائد مسافروں نے پریشانی اٹھائی تو بھارت میں ، وطن واپسی کے منتظر ،کئی پاکستانی وہیں پھنس کر رہ گئے۔بھارت میں رکے کئی پاکستانیوں کیویزے ختم ہونے والے تو کچھ کی صرف ٹرین کے ذریعے واپسی ممکن۔ غیرسرزمین پر اندیشوں اور خطروں کے خدشے،ویزوں کی میعاد ختم ہونے پر ممکنہ مصائب کے دھڑکے سب پریشان ۔وطن سے دورپھنسے خاندان ،خواتین بچوں اور بڑوں کی نظریں اپنے حکمرانوں کو ڈھونڈتی ہوئیں۔اپنی حکومت سے ایک ہی اپیل اور مطالبہ ، وطن واپس لانے کیلئے جلدکچھ کرنے کا مطالبہ۔