پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

datetime 30  دسمبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سنگدل شوہر نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو آگ لگادی جس سے خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ کندلیپ اتم کالے نے جمعرات کے روز اپنی بیوی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

خاتون کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کندلیپ اپنی بیوی کو طعنے دیتا تھا، وہ چاہتا تھا کہ اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو اور اسی وجہ سے ان کے درمیان لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔پولیس کے مطابق اسی بات پر دونوں میں شدید بحث ہوئی جس کا اختتام اس وقت ہوا جب سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔خاتون آگ لگنے کے بعد باہر بھاگیں اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی، جب تک لوگ انہیں بچانے یا آگ بجھانے آئے تب تک وہ کافی حد تک جھلس چکی تھیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…