جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو جوکر اور مسخرہ کہنے کے بعد اب تمام حدیں پار کردیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (این این آئی) باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو جوکر اور مسخرہ کہنے کے بعد اب تمام حدیں پار کردیں۔میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے ا?سٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی بھی کردی تھی جس پر ہندوستانی فیلڈرز پریشان نظر آرہے تھے۔

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو ‘مسخرہ’ اور جوکر کہہ کر پْکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی تھی، جس پر بھارتی فینز، سابق کرکٹرز اور انڈین میڈیا نے آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب آسٹریلیا کے اخبار نے اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔قبل ازیں گزشتہ دنوں آسٹریلوی میڈیا کی تنقید پر سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے واقعات کو کرکٹر کی بیعزتی قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…