اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد بزنس مین کا فیصل آباد میں یتیم خانہ بنانے کا اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین نے فیصل آبادکے علاقے کمالیہ میں یتیم خانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں یتیم بچوں کیساتھ ان کی مائیں بھی رہ سکیں گی۔برطانیہ میں آئی ٹی کا کامیاب بزنس کرنیوالے لیاقت علی نے اس ادارے کا نام آغوش فاطمہ رکھا ہے جس کیلئے انہوں نے اپنی کروڑوں روپے کی ذاتی 52کنال زمین وقف کردی ہے۔

ہیلپ فاؤنڈیشن کے سی ای او لیاقت نے جمعہ کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پرابتدائی طور پر ایک ارب روپے خرچ آئے گا، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے اور یہ تارکین وطن کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا،یہ یتیم خانہ نہیں ہوگا بلکہ ایک سینٹر ہوگا جہاں نادار خواتین اپنے بچوں کیساتھ رہ سکیں گی، ان کو رہائش کھانا پینا، تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبے کے سینٹر بنانے کیلئے تمام اخراجات اورسیز پاکستانیز دے رہے ہیں، یتیموں کی کفالت کرنیوالا آخرت میں بہت بڑا درجہ پائے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…