بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث سیاسی جماعت کے دو ملزمان گرفتار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی اور حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر حیدرآباد میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا اور دونوں ملزمان نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے رشید گوڈیل پر حملے کے لئے ڈیفنس میں ریکی کی اور جب وہ اپنے پرانے گھر بہادرآباد جارہے تھے تو انہیں نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ 18 اگست کو بہادرآباد کے علاقے میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی جب کہ فائرنگ سے ان کا ڈرائیونگ جاں بحق ہوگیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…