جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روسی مال بردار جہاز پراسرار دھماکے کے بعد بحیرہ روم میں ڈوب گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کا ایک مال بردار جہا ارسا میجر پراسرار دھماکے کے بعد بحیرہ روم میں ڈوب گیا، روسی وزارت خارجہ نے بھی جہاز کے ڈوبنے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے وقت جہاز میں عملے کے 16 ارکان موجود تھے، جن میں سے 14 ارکان کو بچا لیا گیا جبکہ 2 ارکان تاحال لاپتہ ہیں۔وزارت خارجہ کے کرائسس سینٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب جہاز اسپین کے ساحل سے تقریبا 57 میل دور تھا۔

اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور بچا آپریشن کے تحت 14 افراد کو بچا لیا گیا تاہم عملے کے 2 ارکان کی تلاش جاری ہے۔اسپین میں روسی سفارت خانے نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ حادثے کی تفصیلات اور جہاز کی ڈوبنے کے اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ارسا میجر بحری جہاز 2009 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کو روسی وزارت دفاع کی فوجی تعمیراتی کمپنی اوبورونالوجسٹیکا نے کنٹرول کیا تھا۔ جہاز پر دو دیو قامت کرینیں نصب تھیں اور یہ روس کی مشرقی بندرگاہ ولادی ووستوک کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…