کوئٹہ (نیوزڈیسک)دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، ایف سی کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پر پاک افغان سرحدی علاقے بربچہ میں کارروائی کرتے ہوئے شر پسندوں کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا برآمد شدہ اسلحہ میں 10عددایس ایم جی 13عدد آر پی جی سیون کے راکٹ اور 40عدد 12.7ایم ایم کے ایمونیشن بوکس شامل ہے ،جدید ترین ہتھیاروں کی برآمدگی پرسیکورٹی حکام کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔