دبئی (نیوزڈیسک)یورپ میں شیجن ویزہ کی کامیابی کے بعد عرب ممالک نے بھی ایساہی ویزہ شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے تاکہ یورپ کی طرح عرب ممالک میں بھی زیادہ سے زیادہ غیرملکی آسکیں ۔گلف کوآپریشن کونسل کے تحت 2016میں ایساہی ویزہ شروع کئے جانے کاامکان ہے ۔عرب نیوزکی رپورٹ کے مطابق گلف کوآپریشن کونسل نے اپنے چھ رکن ممالک کے درمیان معاہدہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔معاہدہ ہوجانے کے بعد چھ ممالک غیرملکیوں کوایک ہی ویزہ جاری کریں گے اورکوئی بھی غیرملکی یہ ویزہ لے کران چھ رکن ممالک میں سے جس میں چاہے جاسکے گا۔گلف کوآپریشن ممالک میں سعودی عرب ،کویت ، متحدہ عرب امارت۔قطر،بحرین اورعمان شامل ہیں ۔آئندہ سال کے وسط میں یہ ویزہ غیرملکی افراد حاصل کرسکیں گے ۔گلف کوآپریشن کونسل کایہ تجربہ اگرسیاحتی ویزے جاری کرنے پرکامیاب ہوگیاتوپھرکاروباری افراد اوردیگرافرادی قوت کے لئے بھی یہ ویزہ نظام استعمال کیاجائے گا۔