ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

ضمنی انتخاب کے نتائج نے خطرے کی گھنٹی بجادی، (ن) لیگ کے ہنگامی اقدامات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اراکین اسمبلی کے لئے ان کے انتخابی حلقوں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ، جسکے تحت انہیں اپنے انتخاب کے حلقوں میں کارکنوں سے مضبوط رابطے رکھنے اور ان کے مسائل حل کرنے کا پابند بنایا جائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بطور سیاسی جماعت ضمنی انتخاب کے نتائج کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں اراکین اسمبلی کے لئے حلقوں بارے نئی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جس میں انہیں پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے انتخاب کے حلقوں میں کارکنوں سے مضبوط رابطے رکھیں اور ان کے مسائل کو بھی حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے ۔ دوسری طرف وزراءکو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض حلقوں کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ میاں محسن لطیف کی شکست کا سبب ان کا اپنے حلقے کو نظر انداز ہے جسکی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…