کویت سٹی (این این آئی )کویتی قومیت کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ سپریم کمیٹی نے کویتی قومیت کے قانون کے آرٹیکلز کے مطابق وزرا کی کونسل میں پیش کرنے کی تیاری میں 2,899 افارد سے کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب پہلے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے کویتی شہریت کی تحقیقات کے لیے سپریم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ شہریت واپس لینے اور کھونے کی وجوہات سامنے آئیں۔ ان میں دوہری شہریت، یا جعلسازی کے مقدمات شامل ہیں۔