جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چپ کرکے کھیلو! رضوان اور کلاسن میں تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0ـ2 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کیخلاف مقررہ 50 میں 329 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا تاہم ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹر بھی پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور یوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں 0ـ2 کی ناقابلِ برتری حاصل کرلی۔تاہم ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ حارث رؤف نے اوور کی آخری گیند پر کلاسن کو باؤنسر کیا جس نے انہیں مشتعل کردیا اور یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچاؤ کروایا۔ہینرچ کلاسن نے 74 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نسیم شاہ کا شکار بنے اور ٹیم کو جیت دلوانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…