جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، ماہ جماد الثانی کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 80 سے بھی کم دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے کیلئے الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا اور اب 3 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز غالباً یکم مارچ 2025سے ہونے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، لہٰذا چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ جماد الثانی کا آغاز 4 دسمبر سے ہوا، منگل 3 دسمبر کے روز ملک بھر میں ماہ جماد الثانی کا چاند دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…