ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

زید حامد کو سعودی نے کیوں پکڑا تمام تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زید حامد نے رہائی کے بعد اپنے پکڑے جانے کی وجوہات بتاتے ہوئے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی طرف سے پھنسائے جانے کی تفصیلات جاری کردی ہیں اور بتایاکہ پاکستان مخالف خفیہ ایجنسی نے سعودی عرب سے ا±نہیں حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ زید حامد نے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ان کی گرفتاری میں ملوث ہے اور خفیہ ایجنٹوں نے سعودی حکام کو بتایاتھاکہ وہ ایرانی جاسوس ہیں اور اس ضمن میں اس وقت کے ایرانی صدر احمدی نڑاد اورایران کے دودوروں کی تفصیلات شواہد کے طورپر سعودی حکام کو دی گئیں۔ا±نہوں نے بتایاکہ نجی ٹی وی چینل کا پروگرام جس میں ا±نہوں نے پاکستانی فوجی دستوں کو یمن میں بھیجنے کی شدید مخالفت کی تھی کو بھی شہادت کے طورپر پیش کیاگیاکہ وہ ایرانی حکومت کیلئے ہی کام کرتے ہیں اور یہ سب میرے خلاف جال تیا رکیاگیا، الزامات سنجیدہ تھے اور سعودی حکام کو سچ جاننے کیلئے اپنی تحقیقات کرنی تھیں۔ا±نہوں نے بتایاکہ وہ جب سعودی عرب پہنچے تو ’را‘کے ایجنٹ پہلے ہی وہاں موجود تھے جنہوں نے سعودی حکام کو آمد سے متعلق آگاہ کیا اور پھر سعودی حکام نے تحقیقات شروع کردیں ، ہفتوں جاری رہنے والی وسیع پیمانے پر تحقیقات کے بعد تمام الزامات جھوٹے نکلے ، بات یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ بھارتی حکومت نے مطالبہ کیاکہ ا±نہیں بھارت کے حوالے کیاجائے جس پر سعودی حکام خبردار ہوگئے کہ کچھ گڑبڑہے۔اگر میں واقعی ایرانی ایجنٹ تھا تو بھارت کو اتنی دلچسپی کیوں تھی کہ مجھے انڈیا کے حوالے کیاجائے۔ ا±نہوں نے لکھاکہ ’میری اہلیہ نے سعودی حکام سے بات چیت میں مرکزی کردار اداکیا اورا±نہیں شواہد پیش کیے کہ ہم ایرانی ایجنٹ نہیں بلکہ پاکستانی محبت وطن ہیں ، یمن میں پاکستانی دستے بھیجنے کی مخالفت کی بنیاد ایرانی مفادات کاتحفظ نہیں بلکہ ہماری پاکستان اور امت سے محبت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…