پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈاکا نیوزی لینڈکے خلاف میچ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے زیر تفتیش آگیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کرکٹ کینیڈا پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔تحقیقات میں رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا کا ایک میچ بھی شامل ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے اس وقت 2 تحقیقاتی عمل جاری ہیں جن میں کرکٹ کینیڈا اور اینٹی کرپشن کوڈ کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خلاف ورزی کے الزامات شامل ہیں۔میچ کے حوالے سے تحقیقات کے عمل کا آغاز ایک ڈاکومینٹری کے نشر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ 43 منٹ کی ڈاکومینٹری کرپشن، کرائم اینڈ کرکٹ کینیڈین تحقیقاتی ڈاکومینٹری پروگرام نے تیار کی تھی۔ڈاکومینٹری میں کینیڈا کرکٹ کی گورننس اور کرپشن کے الزامات کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ڈاکومینٹری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کینیڈا ٹیم کے اوور کی نشاندہی کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم جب ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو کپتان دلپریت باجوہ کے 5 ویں اوور پر کرپشن کا دعوی کیا گیا ہے۔دلپریت باجوہ کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ہفتے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ آف اسپن کرنے والے بیٹنگ آل رانڈر دلپریت باجوہ جب بولنگ کرنے لگے تو نیوزی لینڈ کے 35 رنز پر 2 کھلاڑی آٹ تھے۔دلپریت باجوہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نو بال سے اوور شروع کیا پھر وائیڈ کرایا اور اوور میں 15 رنز دیے۔دوسری تحقیقات ایک لیک فون کال کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔ کوچ خرم چوہان نے فون کال میں دعوی کیا کہ کرکٹ کینیڈا کے سینیئر آفیشل نے کچھ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے پر دبا ڈالا۔آڈیو گزشتہ برس لیک ہوئی جس کی اے سی یو تحقیقات کر رہا ہے۔ ریکارڈنگ میں میچز فکس کرنے کے بھی دعوے کیے گئے ہیں۔

جی ایم آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفگریو کا کہنا ہے کہ اے سی یو پروگرام کے حوالے سے آگاہ ہیں اس میں لگنے والے الزامات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…