اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوری بعد بڑا فیصلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)رمشا خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک صفِ اول کی اداکارہ ہیں، وہ کئی سالوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور خود کو ایک بڑے نام کے طور پر منوا چکی ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے ہم تم، دنیاپور، بریانی جیسے متعدد ہٹ پروجیکٹس دیئے ہیں۔رمشا خان اور خوشحال خان نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے دیوانے ہوگئے تھے۔ بعد ازاں، یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ وہ آف اسکرین بھی رومانوی تعلق میں ہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ چند روز قبل، سوشل میڈیا پر چند روز یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا اور اس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

تصاویر وائرل ہونے پر اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کیا کیوں کہ رمشا خان اور خوشحال خان اپنی شادی کا اعلان اس انداز میں نہیں کرنا چاہتے تھے اور رمشا نے اپنے لیک شدہ تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کی درخواست کی۔بعد ازاں، اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکائونٹس سے تمام مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔پوڈ کاسٹر حسان چوہدری نے دعوی کیا کہ اداکارہ رمشا خان کی سابقہ مینیجر سمرہ مسلم نے اس کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے اپنے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے مطابق رمشا دسمبر سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور وہ کچھ عرصے تک نئے پروجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…