منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شیر افضل مروت، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔وکیل ریاست علی آزاد نے کہا کہ دفعہ 144 کا مقدمہ ہے اور اس میں قانون کو فالو ہی نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دیگر شریک ملزمان کی 21 دسمبر کو ضمانتیں لگی ہیں۔ملزم شیر افضل مروت نے کہا کہ میں پاکستان میں نہیں ہوں گا باہر جانا ہے، اگر آپ نے کیس چلانا ہے تو مجھے بے شک بلاتے رہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت کو ہدایت کی کہ آپ کو بولنے کی ضرورت نہیں۔ملزم شیر افضل مروت نے کہا کہ میں ان مقدمات میں نامزد ہی نہیں ہوں آپ پراسیکیوٹر سے پوچھیں میری گرفتاری مطلوب ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ تفتیشی سے پوچھ لیں کیا شیر افضل مروت کی گرفتاری مطلوب ہے۔ملزم شعیب شاہین نے کہا کہ میں ایک مقدمے میں نامزد ہوں لیکن سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا ہے، وال چاکنگ کا الزام لگایا گیا ہے وہ کدھر کی ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ میں تفتیشی کو بلا لیتا ہو پھر فیصلہ کر دوں گا۔واضح رہے کہ ملزمان شعیب شاہین کے خلاف ایک اور شیر افضل مروت کے خلاف دو مقدمات تھانہ کھنہ میں درج ہے۔ ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور وال چاکنگ کا الزام ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…